اوتھل میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 23:11

لسبیلہ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق اوتھل سے 20 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ کے قریب مین قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کریم بخش جاں بحق جبکہ محمد یوسف ولد محمد حسین شدید زخمی ہوگئے انہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں ایل ڈبلیو ٹی اور لائف ٹرسٹ کے رضاکاروں اور ہسپتال اسٹاف نے طبی امداد دی‘ شدید زخمی کو کراچی ریفر کردیا ۔

متعلقہ عنوان :