چمن شہر سے اغواء ہونے والا لڑکا پاک افغان سرحد کے قریب سے بازیاب،اغوا ء کار کو گرفتارکرلیا ہے،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ خان کیھتران

جمعہ 23 فروری 2018 23:11

چمن۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) چمن شہر سے اغواہ ہونے والا چودہ سالہ لڑکا پاک افغان سرحد کے قریب سے بازیاب کرکے اغوا ء کارگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف اللہ خان کیھتران اور اسسٹنٹ کمشنر محمدحسین نے ڈی سی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن شہر کے ہندسوز چوک سے گزشتہ روز اغواہ ہونے والے چودہ سالہ لڑکے بشیراحمد کو لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکے کو پاک افغان سرحد کے قریب سے بازیاب کرکے اغوا ء کار عزیزاللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ اغواکارمغوی لڑکے کوسرحد پار افغانستان لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ لیویز فورس نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ہے اور مغوی لڑکے کو بازیاب کرالیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :