صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی خشک سالی و قحط کے خاتمہ کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی،اللہ تعالیٰ نے باران رحمت برسا دی،جاتی سردی لوٹ آئی، موسم خوشگوار ہوگیا

جمعہ 23 فروری 2018 23:11

سبی۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی خشک سالی و قحط کے خاتمہ کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی،اللہ تعالیٰ نے باران رحمت برسا دی،جاتی سردی لوٹ آئی ،موسم خوشگوار ہوگیا،نماز استسقاء میں اسسٹنٹ کمشنر سبی ایوب مری سمیت مختلف محکموں کے آفیسران و قبائلی معتبرین عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،صوبے اور علاقے میں خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصر کی خصوصی ہدایت پر پبلک پارک سبی میں نماز استسقاء ادا کی گئی ،نماز استسقاء ممتاز روحانی شخصیت سائیں منیر جان نقشبندی نے پڑھائی ،نماز استسقاء میں اسسٹنٹ کمشنر میر ایوب مری،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری،تحصیلدار نصیر احمد ترین ،لیویز رسالدار میر عارف مری ،میر شہباز خان باروزئی،چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی سمیت مختلف طبقات فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر ملک و صوبہ اور علاقے میں خوشحالی و امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،نماز استسقاء کی ادائیگی کے فوراً بعد اللہ تعالی نے اپنی رحمت کے بادل شہر پر پھیلا دیئے جس کے بعد وقفے وقفے کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا ،باران رحمت کے بعد شہریوں کے چہرئے کھل گئے جبکہ جاتی ہوئی سردی واپس لوٹ آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا جس پر شہریوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :