وزیراعلیٰ بلوچستان نرسز کے جائزمطالبات پرعمل درآمد کویقینی بنائے ،صوبائی صدر نرسز ایسوسی ایشن

جمعہ 23 فروری 2018 23:11

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) نرسز دکھی انسانیت کی خدمت کوعبادت سمجھتی ہیں‘ صوبے کی نرسزکے منظورشدہ مطالبات کی سمری وزیراعلیٰ بلوچستان کوبھیجی جائے‘ بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر امیلیہ ولیم ،جنرل سیکرٹری ریاض ،وائس سینئرنائب صدر امحمداسلم ،سول ہسپتال کی یونٹ صدر عبدالستار بلوچ،سینئرنائب صد ر محمداسلم ،سول ہسپتال کی یونٹ صدر فرحت شہباز ،جنرل سیکرٹری جوزفین شان ،سینئرنائب صدر رخسانہ سردارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن انتہائی محنتی نرسز جودکھی انسانیت کی خدمت کوعبادت سمجھتی ہیں ہم وزیراعلیٰ بلوچستان ،،وزیرصحت سے بھرپورمطالبہ کرتے ہیں کہ صو بے کی خواتین نرسز کے منظورشدہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی سمری سابق حکومت کے دور میں نرسز کے شدید احتجاج کے بعد تیار کی گئی کہ ہمیں جائزحق دیاجائے جب پاک جبکہ تینوں صوبوں میں نرسز کودس ہزار ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اورچھ ہزارہائی رسک الاؤنس سٹودنٹ نرسز 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجارہاہے ایک ہی شعبے سے وابستہ نرسز کودوسرے صوگوں کے مساوی حقوق دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :