اسسٹنٹ کمشنر کادودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،4من مضرصحت دودھ برآمد

جمعہ 23 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے مضر صحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر4من مضرصحت دودھ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے ڈالو الی میں میں مضر صحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری میں کارروائی کرتے ہوئے 4من سے زائد مضر صحت دودھ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے بتایا کہ عوامی شکایات پر ڈالووالی میں قائم مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری میں کارروائی کی گئی ہے جس میں بہت بڑی گرینڈر لگائی گئی تھی جس سے دودھ تیار کیا جا تا تھا۔ مضر صحت دودھ تیار کرنے والا سامان جس میں پاؤڈر اور دیگر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ فیکٹری کو سیل کر کے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لیبارٹری نے بھی دودھ کے غیر معیاری اور مضرصحت ہونے کے بارے میں تصدیق کر دی ہے ۔