پکا گڑھا میں ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر حسن رضا کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تھانہ سول لائن کے علاقہ پکا گڑھا میں ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر حسن رضا کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ پکا گڑھا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو انسپکٹر حسن رضا اپنے برادر نسبتی زمان آصف کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے لئے جا رہے تھے کہ قاسم سمیت4افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں انسپکٹر حسن رضا موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پولیس تھانہ سول لائن نے جاں بحق ہونے والے انسپکٹر حسن رضا کے برادر نسبتی زمان آصف کی درخواست پر قاسم سمیت چارنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے پولیس انسپکٹر حسن رضا کو ان کے آبائی گاؤں موضع بھڑتھ میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :