نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تینوں مقتولین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 23 فروری 2018 23:07

چیچہ وطنی۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) چیچہ وطنی کے گائوں 113 ،بارہ ایل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تینوں مقتولین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری منیر ازہر، سابق ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خاں ،سیاسی ،سماجی اور ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی،بعد ازاں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقتولین کو سپرد خاک کر دیا گیا۔