لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس انوارالحق کا سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے سیشن کورٹ کا دورہ

جمعہ 23 فروری 2018 23:07

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس انوارالحق نے سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور جائے دو روز قبل وکلاء کے جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو وکلاء کے قتل کے وقوعہ کا جائزہ بھی لیا اور سیشن کورٹ میں ججز ، لاہور بار کابینہ اور پولیس افسران سے اہم اجلاس کیا۔

جسٹس محمد قاسم خان اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان بھی دورے کے دوران جسٹس انوارالحق کے ساتھ موجود تھے۔ اجلاس مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی سمیت سیشن کورٹ کے سینئر ججز موجود تھے۔ اجلاس میں ایس پی سٹی علی رضا نے سیکورٹی حوالے بریفنگ دی اور اجلاس میں بتایا کہ سیشن کورٹ کی سیکورٹی کے لیے مکمل سسٹم بنا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔ جسٹس انوارالحق نے ہدایت جاری کیں کہ سیشن کورٹ میں انٹری پوائنٹ اور ایگزٹ پوائنٹ علیحدہ علیحدہ کیے جائیں ، اور جسٹس انوارالحق نے ایس پی سٹی سے پوچھا کہ سیشن کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر کتنے سائلین آتے جاتے ہیں۔انہوں نے ایس پی سٹی کو ہدایت کیں کہ سیکورٹی کے حوالے سے پروپوزل بنا کر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ صاحب کو دیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس ہر وقت سیشن کورٹ میں موجود رہے،۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سیشن کورٹ میں ججز ، وکلا ، اور سائلین کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں اور سیکورٹی کے لیے سائلین ، وکلا اور ججز کے لیے علیحدہ علیحدہ اینٹری پوائینٹس بنائے گئے ہیں اور سیشن کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :