سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

جمعہ 23 فروری 2018 23:07

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت نمبر دو کے جج نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں 117 ملزمان پیش ہوئے اور حاضری لگوائی۔ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی جانب سے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دی۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی.سانحہ ماڈل تاون استغاثہ کیس کا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاون میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :