جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

جمعہ 23 فروری 2018 23:07

جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) لاہورہائیکورٹ نے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نااہلی کی درخواست 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے مظفر گڑھ حلقہ این اے 178 کے ووٹر فاروق احمد خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جمشید دستی نے حقائق چھپا کر ایم این اے منتخب ہوئے اور سپریم کورٹ نے ان کے خلاف فیصلہ بھی دیا،درخواست گزار وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ جمشید دستی صادق اور امین نہیں ہیں اور آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے درخواست گزرا وکیل نے نشاندہی کی کہن عدالت عظمی کے فیصلوں کے مطابق جمشید دستی ایم این اے منتخب ہونے کے اہل نہیں ہیں، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کا حکم دے عدالت جمشید دستی کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر درخواست پر یکطرفہ کارروائی کا حکم دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :