پاکستان کا نام جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا ، مفتاح اسماعیل

ترکی اورخلیجی ممالک نے ہمارے حق میں بات کی بیشتر ممالک نے اس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کیا،ہمیں گرے لسٹ میں شامل کرنا مخالفین کی سیاسی مجبوری ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 22:42

پاکستان کا نام جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا ، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ):مفتاح اسماعیل نے جون میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ترکی اور جی سی سی ممالک نے ہمارے حق میں بات کی بیشتر ممالک نے اس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کیا،ہمیں گرے لسٹ میں شامل کرنا اسکی سیاسی مجبوری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سارا دن ہی پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کی خبریں گردش میں رہیں ،آخر کار ایف اے ٹی اے کی آفیشل پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں پاکستان کا نام لسٹ میں شامل نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی تا ہم وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ مفتاح اسماعیل نے جون میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام جون میں گرے لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ترکی اور جی سی سی ممالک نے ہمارے حق میں بات کی بیشتر ممالک نے اس پر کسی رائے کا اظہار نہیں کیا،ہمیں گرے لسٹ میں شامل کرنا اسکی سیاسی مجبوری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور گرے لسٹ ہونے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔