قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کا اجلاس

جمعہ 23 فروری 2018 22:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خان کی زیر صدارت جمعہ کو منعقد ہوا۔ چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) مشتاق احمد شیخ نے ٹی سی پی کی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کمیٹی کو سرپلس چینی کی برآمد اور چاول کی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے حکومت سندھ، ٹیکسٹائل کمشنر آرگنائزیشن، پورٹ قاسم اتھارٹی، نیشنل بینک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی پروجیکٹ کراچی کی بحالی کے منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس منصوبے پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں اور اگر یہ منصوبہ شروع ہو گیا تو اس سے 80 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ کمیٹی کے ممبران میں محترمہ سیما محی الدین، میاں محمد راشد، نظیر احمد بوگیو، طاہرہ اورنگزیب، شازیہ مری، مسرت احمد زیب، ساجدہ بیگم اور سنجے پروانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :