مو ٹر وے پو لیس کی طرف سے کراچی و حیدرآباد موٹر وے پر غیرقانونی نمبر پلیٹس اور کا لے شیشوں والی گا ڑ یو ں کیخلاف کارروائی

اب تک 1485 گا ڑ یو ں سے غیر قانونی نمبرپلیٹس اتا ر کر 3153گا ڑ یو ں سے کا لے شیشے صاف کئے گئے مہم کے دوران گاڑی مالکان کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

جمعہ 23 فروری 2018 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) مو ٹر وے پو لیس کی طرف سے کراچی و حیدرآباد موٹر وے پر غیرقانونی نمبر پلیٹس اور کا لے شیشوں والی گا ڑ یو ں کے خلاف 11فروری سے جاری کا روائی کے دوران اب تک 1485 گا ڑ یو ں سے غیر قانونی نمبر پلٹس اتا ر کر 3153گا ڑ یو ں سے کا لے شیشے صاف کئے گئے، مہم کے دوران گاڑی مالکان کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مو ٹر وے پو لیس سیکٹر تھر ی کے تر جما ن نعیم صدیقی کے مطابق انسپکٹر جنر ل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹر وے پو لیس ڈ اکٹر سید کلیم امام اور ایڈ یشنل آئی جی این فائیو سائوتھ شاہد حیا ت کی خصو صی ہد ایت پر ایس ایس پی سیکٹر تھر ی کر م اللہ کی زیر نگر انی ایم نا ئن (کر اچی، حیدرآباد مو ٹر وے ) اور نیشنل ہا ئی وے پر مو ٹر وے پو لیس کی جانب سے غیر قانونی نمبر پلٹس اور کا لے شیشوں والی گا ڑ یو ں کے خلاف 11فروری سے شر وع کی جا نے والی کا روائی میں سیکٹر تھر ی کی بیٹ 32مٹیا ری بیٹ 33 جامشورو بیٹ 34نوری آبادبیٹ 35کر اچی بیٹ لیا ری ایکسپر یس وے پر مجموعی طو ر پر اب تک 1485گاڑیو ں سے غیر قانونی نمبر پلٹس اتا ری گئیں جبکہ 3153گا ڑ یو ں سے کا لے شیشے صاف کر الئے گئے ، اس سلسلے میں ایس ایس پی مو ٹر وے پو لیس سیکٹر تھر ی کر م اللہ سومرو نے عوام سے تعاون کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ مو ٹر وے پو لیس کی جانب سے یہ کا روائی اسی طرح جا ری ر ہے گی اور عوام کو چا ہیے کہ وہ کسی بھی قسم کی پر یشانی سے بچنے کیلئے دوران سفر اپنی گا ڑ ی پر صر ف محکمہ ایکسایز کی جا نب سے جاری کی جانے والی اوریجنل نمبر پلیٹس لگا ئیں اور اپنی گا ڑ یو ں سے کالے شیشے صاف رکھیں ،دوسری صورت میں سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :