پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا

یہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کیلئے استعمال کرنا تھا، ترجمان رینجرز سندھ

جمعہ 23 فروری 2018 22:48

پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر شہر کے مختلف علاقوں میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے چھپایا گیا تھا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گارڈن، سرجانی اور بلدیہ ٹائون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے واٹر ٹینک اور خالی پلاٹ میں موجود کچرا کنڈی میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

برآمد کئے گئے۔ اسلحے اور ایمونیشن میں 3 ٹرپل ٹو رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل، 2 7ایم ایم رائفل، ایک ایس ایم جی، ایک 12 بور رپیٹر، ایک 30 بور پستول جبکہ 379 مختلف اقسام کے رائونڈز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لئے استعمال کرنا تھا۔ پاکستان رینجرز سندھ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کو ناکام بنانے میں رینجرز کا ساتھ دیں اور ان عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996، ای میل: [email protected]، یا رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔