’’ ویمن آن ویلز ‘‘موٹربائیک اپلائی کرنے کیلئے آخری تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع

خواتین کو موٹر سائیکل کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب سوفیصد مارک اپ خود ادا کرے گی‘سلمان صوفی ہر موٹر سائیکل پر تقریبا 25 ہزار روپے حکومت پنجاب بطور سبسڈی ادا کرے گی‘ڈی جی ایس آر یو کی گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر’’ ویمن آن ویلز ‘‘پراجیکٹ کے تحت موٹربائیک کے لئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع کر دی گئی-سٹرٹیجک ریفارم یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بتایا کہ خواتین بالخصوص طالبات اور ورکنگ وویمن کو آمد و رفت میں خود محتار بنانے کے لئے حکومت پنجاب’’ ویمن آن ویلز ‘‘کے اختراعی پراجیکٹ کے تحت خواتین کو سی ڈی 70 ڈریم موٹرسائیکل امدادی نرخ پر دیئے جا رہے ہیں - پراجیکٹ میں خواتین کی دلچسپی دیکھ کر امیدواروں کے پر زوراصر ار پر ’’ ویمن آن ویلز ‘‘ پراجیکٹ کی آخری تاریخ 25 فروری سے بڑھا دی گئی ہی- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 25 مارچ تک توسیع کی گئی ہے - ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی نے بتایا کہ خواتین کو موٹر سائیکل کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب سوفیصد مارک اپ خود ادا کرے گی - ہر موٹر سائیکل پر تقریبا 25 ہزار روپے حکومت پنجاب بطور سبسڈی ادا کرے گی-خواتین امیدوار ہیلپ لائن 111-267-200 اور پنجاب بنک کی ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :