معروف سکالرمفتی تقی عثمانی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی

جمعہ 23 فروری 2018 22:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)معروف سکالرمفتی تقی عثمانی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی۔ نماز جمعہ میں اسلامی یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت اور جڑواں شہروں سے افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز کے بعدریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور مفتی تقی عثمانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مفتی تقی عثمانی نے یونیورسٹی کی عالم اسلام کیلئے خدمات کو سراہا۔ بعد ازاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر سہیل حسن، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر ضیاء الحق سمیت اساتذہ و افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔