پاکستان سپر لیگ کا تیسرا میچ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 22:28

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا میچ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے گیند ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے لاہور قلندرز کے گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارا 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ شعیب ملک نے 48 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔