اینگرو کارپوریشن کا سالانہ مالیاتی نتائج کا اعلان

جمعہ 23 فروری 2018 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان کے بہترین ادارے اینگرو کارپوریشن نے سال 2017ء کے اختتام پر کراچی میں واقع اپنے صدر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ کمپنی نی12912 ملین روپے (جس میں اینگرو فوڈز کی علیحدگی پرایک مرتبہ حاصل ہونے والا سرمایہ شامل نہیں)کے مقابلے میں مجموعی طور پر 16,290ملین روپے کا منافع بعد از ٹیکس حاصل کیا۔

2017ء میں اصل کاروبار استحکام کے ساتھ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 2016ء کے دوران تقسیم کی وجہ سے منافع کم تھا جس کے مقابلہ میں اسی سال منافع کا حصول مخصوص تھا۔ اینگرو کارپوریشن نے فرٹیلائزرز اور پیٹرو کیمیکلز کے کاروباروں کے سب بڑے حصے کے ساتھ سال 2017ء کے اختتام پر 128,593ملین روپے کی آمدن رپورٹ کی ہے جو پچھلے سال 2016ء کی آمدن 113,412ملین ( جس میں گزشتہ سال کا اینگرو فوڈز کا ٹرن اوور شامل نہیں) کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

باوجود کہ کارپوریشن نی2016ء میں اپنے فرٹیلائزر اور فوڈ کاروباروں سے جزوی سرمایہ کاری نکال لی تھی اور سُپر ٹیکس اور بین الکارپوریٹ ڈیوڈنڈپرلاگو ٹیکس کی وجہ سے ٹیکزیشن کے ناموافق اثرات کے باوجود، سال 2017ء میں منافع فی حصص 2016ء کے نتائج16.69 روپے فی حصص کے مقابلے میں آپریشنز کو جاری رکھتے ہوئی17.96روپے فی حصص کا منافع حاصل کیا۔ مقابلہ پر تنہاکھڑے ہونے کی بنیاد پر 96.5 فیصد ڈویوائیڈنڈ(dividend)کی ادائیگی دکھاتے ہوئے سال 2017 کے لیے 21 روپے فی حصص کے کل ڈیوائیڈنڈز کے ساتھ 21.76 روپے فی حصص کا منافع کمایا ہے۔

گزشتہ سال کے دوران مقامی مارکیٹ اور برآمدات میں کھاد کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے اینگرو فرٹیلائزر کے منافع میں 20فیصد نمو ریکارڈ کی گئی جو بالترتیب 1,739KT اور223KT ہے۔ سال کے اختتام تک رہیں۔ منافع میں مزید اضافہ پلانٹ 1کو ملنے والی گیس کی قیمتوں کے ریگولائز ہونے کی وجہ سے ہوا۔ کمپنی کے دونوں پلانٹس کوگیس کی مسلسل ترسیل کی بدولت کام جاری رہا۔

پالیمر کے کاروبار میں گزشتہ سال کے مقابلے تین گنا اضافہ دیکھا گیا ۔ چونکہ پالیمر کاروبار میںسپلائرز کی بیس کو متنوع کیا گیا، اس وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ سے اتھائلین حاصل کرلی گئی، جس کی بنیاد پر پلانٹ کے آپریشن سال بھر کے دوران بلا تعطل جاری رہے۔ پلانٹ کے قابل اعتماد آپریشنز اور اعلیٰ استعداد کار شیئر ہولڈر ز کے لئے قدر میں اضافے کا سبب بنے۔

توانائی کے سیکٹر میں قادر پور پلانٹ نے توقعات کے عین مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم گردشی قرضہ مقامی توانائی کی صنعت کے لئے ایک چیلنج کی شکل میں موجود رہا جس کی وجہ سے مقامی صنعت کو مسائل درپیش رہے۔ تھر میں کوئلے کی کان کنی اور توانائی کے ہنگامہ خیز منصوبے باقاعدگی سے اپنا کام کرتے ہوئے شیڈول سے آگے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ یہ منصوبے سال 2019ء کے وسط میں مکمل کرلئے جائیں گے۔

ایلنجی ٹرمینل نے سال کے دوران 70کارگو ز کو ہینڈل کیا جبکہ گزشتہ سال 44کارگو ہینڈل کئے گئے تھے۔ اس سال کیلئے دستیابی کا عنصر 97.64 فیصد پر قائم رہا۔ سال کے دوران گیس کی مقدار میں 200 MMSCFD اضافے کے لیے جسے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے جنوری 2017ء سے استعمال کرنا شروع کیا تھا، ادارے نے کامیابی کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سروسز معاہدہ اور ایل این جی آپریشنز کے لئے ترمیم کے معاہدے کو پایہٴ تکمیل تک پہنچایا۔

اینگرو ووپاک ٹرمینل نے گزشتہ سال ایل پی جی اور کیمیکلز کی ہینڈلنگ کے حجم میں قابل غور 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اس بڑھوتی کی وجہ ملک میں درآمد میں اضافہ رہا۔سال بھر کے دوران ٹرمینل نے کامیابی سے فاسفورک ایسڈ پائپ لائن نصب کی جس کے نتیجے میں جیٹی کے انتظامات بہتر اور مؤثر طریقے سے ہوئے۔