روالپنڈی میں بسنت کا خطرناک کھیل عروج پر ،منچلا 500 فٹ اونچے کھمبے پر چڑھ کر پتنگ اڑانے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 22:12

روالپنڈی میں بسنت کا خطرناک کھیل عروج پر ،منچلا 500 فٹ اونچے کھمبے پر ..
روالپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ) :روالپنڈی پر آجکل پتنگ بازی کا خطرنا ک کھیل عروج پر ہے ۔پتنگ اڑانے کا شوقین منچلا 500فٹ اونچے کھمبے پر چڑھ کر پتنگ اڑانے لگا۔تفصیلات کے مطابق کبھی پتنگ بازی ہمارے ہاں ایک ایسا کھیل ہوا کرتا تھا جسے لوگ تہوار کی طرح مناتے اور سال بھر بسنت کا انتظار کرتے لیکن ہمارے ہاں کچھ لوگوں نے اس خوش کن کھیل کو موت کے کھیل میں تبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے ۔آج کل بسنت کے سیزن کے باعث پنجاب میں کہیں کہیں پتنگ بازی جاری ہے اور اس دوران افسوسناک واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔روالپنڈی میں بھی ایک منچلا اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پتنگ بازی سے لطف اندوز ہونے کے لیے 500فٹ اونچے کھمبے پر چڑھ گیا اور پتنگ بازی کرنے لگا۔اس سب کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی

متعلقہ عنوان :