کراچی کی عوام نے بہت ظلم جبر دیکھ لیا، اب ہم محبت پھیلا نا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

ہمارے پاس کوئی اسلحہ نہیں، گلاب کے پھول لیکر آئے ہیں، کراچی کی عوام ہمارا ساتھ دے، کراچی کو امن کا گہوارا بنائیں گے

جمعہ 23 فروری 2018 22:13

کراچی کی عوام نے بہت ظلم جبر دیکھ لیا، اب ہم محبت پھیلا نا چاہتے ہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ کراچی کے علاقے عزیز آباد مکہ چورنگی پر پی ٹی آئی کی جانب سے لگائی گئی ممبر سازی کئمپ پر پہنچے اور ممبر حاصل کرنے والوں کو گلاب کے پھول پیش کیئے ، پی ٹی آئی رہنما عزیز آباد کے مختلف علاقوں میں بھی گئے جہاں پر عوام کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کی باضابطہ طور پر دعوت اور گلاب کے پھول پیش کئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کی عوام نے بہت ظلم جبر زیادتی برداشت کر لی ہے اب ڈنڈی کی سیاست نہیں چلنے دیں گے، کراچی کی عوام کو مہاجروں کے نعروں پر لوٹا گیا ہے، عوام کو ہمیشہ ووٹ کے حقوق سے محروم رکھا گیا اب وقت تبدیل ہوچکا ہے، ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہیں ہم گلاب کے پھول لیکر عوام کے گھر گھر جارہے ہیں اپیل کر رہے ہیں کہ کراچی کو بدلنا ہے تو پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارا بنانا چاہتے ہیں پچھلے پچاس سالوں میں حکمرانی کرنے والے پارٹیوں نے ظلم ،جبر، تشدد ، لوٹ کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ہے، ہمیشہ عوام کو زدکوب کر کے ان کو ووٹ کے حقوق سے محروم رکھا ہے، اور سارا بجیٹ ہڑپ کیا گیا، اب بھی عوام پریشان ہے کہ پی آئی بی جائیں یا بہادر آباد اب ان کا وقت ختم ہوچکا ہے، کراچی کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کر کے آنے والی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں جیتوائیں جس میں عوام کی جیت ہے کراچی کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ چھوتھی کئمپ لگائی گئی اس پہلے تین تلوار اور دیگر علاقوں میں ممبر وسازی مہم شروع کی جاچکی ہے عزیز آباد کی ممبر سازی تین روز تک جاری رہے گی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ممبر سازی کرائے،، اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنما و بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :