جمعیت علما اسلام سندھ کے زیراہتمام اسلام زندہ باد کانفرنس 22 مارچ کو باغ جناح گرائونڈ متصل مزار قائد پر ہوگی

اسلام زندہ باد کانفرنس کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی اعجاز احمد کو باضابطہ درخواست دیدی گئی ہے،کمشنر کراچی نے اصولی طور پر کانفرنس کی اجازت دیدی

جمعہ 23 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام سندھ کے زیراہتمام اسلام زندہ باد کانفرنس 22 مارچ کو باغ جناح گراونڈ متصل مزار قائد پر پوری آب و تاب کے ساتھ منعقد ہورہی ہی.اسلام زندہ باد کانفرنس کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی اعجاز احمد کو باضابطہ درخواست دیدی گئی ہی.کمشنر کراچی نے اصولی طور پر کانفرنس کی اجازت دیدی ہے، صرف ضابطہ کی کارروائی کیلئے کمشنر کراچی نے ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی کو پابند کیا ہے کہ فوری طور پر ضابطہ کی کارروائی مکمل کے لیٹر جاری کریں.

قاری محمد عثمان بعد نماز جمعہ کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھی.اس موقع پر مولانا سید حماداللہ شاہ، مفتی عبدالحق عثمانی اور پیر نصیرالدین موجود تھی.قاری محمد عثمان نے کہا کہ اسلام زندہ کانفرنس ملک میں اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کیلئے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اور اس عظیم الشان کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اہم اعلان کریں گی.انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس 2018 کے انتخابات کی تیاری کا نقطہ آغاز ہوگا.

کارکن 2012 کی اسلام زندہ باد کانفرنس کی طرز پر بھرپور تیاری کریں. انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کی تاریخ ساز شہید اسلام کانفرنس اور حیدرآباد کی اسلام زندہ باد کانفرنس کے بعد انشااللہ کراچی کی اسلام زندہ باد کانفرنس یہ ثابت کردے گی کہ کراچی غلامان مصطفی کا شہر ہی.قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہی ملک کو صالح قیادت فراہم کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہی.

مولانا فضل الرحمن پاکستان کے لاکھوں علما کرام کے باقاعدہ منتخب امیر ہیں جو ہرفورم پر پاکستان کے 22 کروڑ مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ کی آواز بن کر امریکہ سمیت دنیا کفر کو للکار رہے ہیں.انہوں نیکہا کہ اہل کراچی حسب سابق اسلام زندہ باد کانفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں�

(جاری ہے)