عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اچھی تعلیم ،صحت اور سستا انصاف مستقبل کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے میڈ ان پاکستان پالیسیاں اپنانی ہونگی،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 23 فروری 2018 22:13

عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو صحت ،تعلیم سے محروم اور مسائل حل نہیں کرنا چاہتے ،سرکاری اسپتالوں کا نظام وڈیرانہ اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار گرتا جارہا ہے ،عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،صوبائی اور فاقی حکومتیں تعلیم اور صحت کے اسٹینڈر کو بہتر بنانے کی بجائے زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں ،حکومتی تفریق مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے ،تعلیم اور صحت کے نظام امیر اور غریب کیلئے یکساں بنانا ہوگا ،حکومت غریب کو ختم کرنے کی بجائے غربت کے خاتمے کیلئے کام کرئے ،اچھی تعلیم ،صحت اور سستا انصاف مستقبل کی ترقی کی ضمانت ہے ،بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی،ادارے خود مختار ہونگے اور آئین کے دائرے میں کام کرینگے تو ملک مستحکم ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بلدیہ ٹائون سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن چھپانے والوں کی پکڑ کرنا ہوگی ،ملک کی دولت لوٹنے والوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ،عدلیہ کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناکر حقائق کو نہیں چھپایا جاسکتا ،انہوں کا کہنا تھا کہ اداروں کو احترام کرنا کرنے والے ہی آئین کی بالادستی کے ضامن ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں عوام کو بنیادی حقوق کے ساتھ مکمل سماجی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے ،پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی موثر نظام موجودنہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہورہا ہے ،جمہوریت مایوسیوں کو ختم خوشحالی وترقی کو پروان چڑھاتی ہے مگر اس کے برعکس عوام آج بھی بے روزگاری کا شکار ہیں ،غربت کے خاتمے کیلئے کسی بھی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہر دور میں مہنگائی آسمان کو چھوتی رہی اور آج مہنگائی بام عروج پر ہے ،ایک طرف بے روز گاری دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے ،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے تعلیم ،اسپتالوں میںمفت یا سستا علاج اور غریبوں کو اجناس مہیا کرنا حکومت ترجیعات میں شامل کرے ۔

متعلقہ عنوان :