شکارپور ،ْ کٹھ منڈی کے علاقے میں میاں بیوی کی لاش ان کی رہائش گاہ سے بر آمد

جمعہ 23 فروری 2018 22:13

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) شکارپور شہر میں نئی فوجداری تھانے کی حدود میں کٹھ منڈی کے علاقے میں میاں بیوی کی لاش ان کی رہائش گاہ سے بر آمد کرلی گئی۔ایس ایچ او اختیار علی پنہوار نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ شاہد حسین سومرو اور ان کی 45 سالہ اہلیہ فرزانہ کے نام سے کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شکار پور کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو مسائل پر جھگڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم کیس اب تک درج نہیں کیا جاسکا ۔

متعلقہ عنوان :