شکارپور ،ْتین بچوں کی ماں اپنے ’آشنا‘ کے ساتھ غیرت کے نام پر قتل

جمعہ 23 فروری 2018 22:13

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) شکارپور سے 80 کلومیٹر کی مسافت پر واقع قیصر جتوئی گائوں میں ایک شخص اور تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خانپور کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس نذیر احمد لاشاری کے مطابق فیضو تھانے کے حدود میں حیاتاں نامی 25 سالہ خاتون اور 30 سالہ گل جتوئی کو کارو کاری کے الزام میں مقتولہ خاتون کے شوہر کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

مقتول گل جتوئی کی لاش خانپور کے تعلقہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔سینئر حکام کا کہنا تھا کہ پولیس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے تاہم مقدمہ ابھی درج نہیں کیا گیا ہے ،ْ مبینہ ملزم بھی قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ۔

متعلقہ عنوان :