وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا سروے آف پاکستان کا دورہ

،ْوزیر کو ادارے کے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 21:59

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا سروے آف پاکستان کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے سروے آف پاکستان کا دورہ کیا ۔سروئیر جنرل آف پاکستان میجر جنرل اختر جمیل رائو نے وفاقی وزیر کو ادارے کے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سروئیر جنرل نے پاکستان کی جیوڈیٹک تاریخ میں پیش رفت اور ترقی کے لیے سروے آف پاکستان (ایس او پی) کے شروع کردہ ترقی کے بارے میں سروے آف پاکستان کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

وفاقی وزیر کو مختلف دفاتر دکھائے گئے جہاں جغرافیائی ڈیٹا کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے انتہائی تکنیکی کام کیا جا رہا تھا۔ وفاقی وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ سروے آف پاکستان‘ پاکستان کی تمام سرحدی حد بندیوںاور سرحدی دیوار کے ستونوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔وفاقی وزیر نے محکمے کی ترقی اور بہترین مستقبل کے بارے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی اور ترقی میں اس ادارہ کے کردار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :