اس عمر میں فیلڈنگ کرنے سے بچتا ہوں ,حیران کن کیچ پکڑنے پر شاہد آفریدی کا تبصرہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 21:47

اس عمر میں فیلڈنگ کرنے سے بچتا ہوں ,حیران کن کیچ پکڑنے پر شاہد آفریدی ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ):حیران کن میچ پکڑنے پر شاہد آفریدی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں فیلڈنگ کرنے سے گھبراتا ہوں لیکن آج خود باونڈری پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا سیزن پوری آب و تاب سے دبئی میں جاری ہے۔بیٹنگ ہو یا باولنگ یا پھر فیلڈنگ کی بات ہو۔پاکستانی سٹار کرکٹرز کی پرفارمنس شائقین کرکٹ کے دل موہ رہی ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی نےکراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں ایسا حیران کن کیچ پکڑاکے بہت سے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اچھی فیلڈنگ انجوائے کیے بغیر نہیں کی جاسکتی، اس عمر میں ویسے بھی فیلڈنگ کے لیے چھپنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خود باو¿نڈری پر فیلڈنگ کرنا چاہ رہا تھا، سوچا تھا کہ کیچ آئے گا تو پکڑوں گا اور ایسا ہی ہوا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں فیلڈنگ کے لیے ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایڈیشن میں سب ٹیمیں اچھی ہیں اور امید کرتا ہوں کہ یہ سیزن میرے لیے اور کراچی کے لیے گزشتہ سیزن سے اچھا گزرے۔