عوام نے ان قوتوں کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہے جنہوں نے ہمیشہ اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں دیا،ملک عبدالولی کاکڑ

جمعہ 23 فروری 2018 21:55

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے زیراہتمام جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، مرکزی رہنمائوں میر اختر حسین لانگو ، چیئرمین جاوید بلوچ ودیگر کا خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا یہ تقاضا کر تی ہے کہ بلوچستان کے تمام مکاتب فکر کے عوام قومی اکابرین ، بلوچستان کی غضب شدہ حقوق کے حصول کے لئے متحد ومنظم ہو کر بلوچستانی عوام کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے ہم سب کو قومی کردار ادا کر نے اور سیاسی قومی، جمہوری جدوجہد کی حقیقی سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے عوام کو منظم کرنے کی خاطر اپنا شعوری کردار کو سرانجام دیںبی این پی ہی اپنے حقیقی معنوں میں یہاں کے محکوم اقوام کی ساحل ووسائل ، زبان ، تہذیب وتمدن ، بقا کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیںعوام نے ان قوتوں کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہے جنہوں نے ہمیشہ اسلام ، جمہوریت ، وفاق کے نام پر بلوچستانی عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں دیا اور ہمیشہ عوام کو مایوس کیا بلوچستانی عوام کا ان قوتوں سے اعتماد اور بھروسہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور عوا م کی نظریں اب صرف اور صرف بی این پی کی اصولی موقف سیاسی ، قومی اور جمہوری جدوجہد اور سیاست پر مرکوز ہے پارٹی یہاں کے عوام کے حقوق کی خاطر کسی قسم کی جدوجہد اور قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ہر مشکل حالات میں عوام کو کسی بھی صورت میں رونما ہونیوالے نا انصافیوں اور استحصالی پالیسیوں کے سامنے کسی بھی صورت تن وتنہا نہیں چھوڑیں گے بی این پی کے جلسے میں دو سے زائد افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ودیگر نے پارٹی کے ضلعی دفتر کا افتتاح بھی کیا ۔