کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ کا یکم مارچ سے داخلہ مہم شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 23 فروری 2018 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے یکم مارچ سے بلوچستان بھر میں تعلیمی آگاہی مہم اور داخلہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے شعور اور علم و زانت کی ترقی ہی حقیقی قومی ترقی ہوگی جب تک قوم شعوری ترقی نہیں کرے گا حقیقی قومی ترقی ناممکن ہے انہوں نے کہا ہے یکم مارچ سے کارکن بلوچستان بھر میں گھر گھر جاکر بچوں کو اسکولوں میں داخل کریں گے اور آگاہی کے لئے ریلیاں نکالی جائے گی اور پمفلٹس تقسیم کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا ہے گذشتہ عرصے سرکاری سطح پر تعلیمی بہتری کے لئے اعلانات اور اصلاحات کے دعوے کئے گئے لیکن اب بھی بلوچستان میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہے بلوچستان بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے جبکہ اساتذہ کے لئے کوئی تربیتی عمل نہیں نہ ہی جدید تقاضوں کے مطابق سلیبس ترتیب دے کر معیاری تعلیمی عمل پر کوئی توجہ دی گئی موجودہ نظام تعلیم محض نمائشی ہے اسکولوں میں سیکھنے کا شرح تشویشانک حد تک کم ہے تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود بلوچ قوم کے لئے موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا صرف تعلیمی عمل کے زریعے ہی ممکن ہے بلوچ قوم کو اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی عمل کو پروان چڑھانا ہوگا انہوں نے بی ایس او کے تمام زونز کو ہدایات کی ہے تعلیمی مہم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائے اور تنظیمی پروگرامز کے زریعے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرے ۔

متعلقہ عنوان :