' تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی اور چوہدری محمدسرور کی قیادت میں دفد کی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سر اج الحق سے ہونیوالی ملاقات،

آنیوالے دنوں میں مزید دونوں جماعتوں نے ملاقاتیں اوررابطے جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا جماعت اسلامی نے تحر یک انصاف کے چوہدری محمدسرور کوسینٹ انتخابات میں پنجاب سے کامیاب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

جمعہ 23 فروری 2018 21:55

' تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی اور چوہدری محمدسرور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) جماعت اسلامی نے تحر یک انصاف کے چوہدری محمدسرور کوسینٹ انتخابات میں پنجاب سے کامیاب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ' تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی اور چوہدری محمدسرور کی قیادت میں دفد کی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سر اج الحق سے ہونیوالی ملاقات میں آنیوالے دنوں میں مزید دونوں جماعتوں نے ملاقاتیں اوررابطے جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز منصور ہ میں تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور پنجاب سے تحر یک انصاف کے سینٹ امیدوار چوہدری محمدسرور کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے امیر سر اج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور اس موقعہ پر سینٹ انتخابات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ اس موقعہ پرتحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے اور ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں رابطے کر رہے ہیںآج تحریک انصاف کا وفد پنجاب کے سینیِٹ امیدوار چوہدری محمدسرور کے ساتھ آیا ہے اوردرخواست کرنے آئے کہ ایک دوسرے سے تعاون کریںخوش آئند بات ہے کہ ہمیں مثبت جواب ملا ہے اور چودھری سرور کو بہترو اور موزوں امیدوار تصور کرتے ہیںپرامید لوٹ رہے ہیں کہ پنجاب میں امیدوار پر دست شفقت رکھیں گے ہماری اور جماعت اسلامی کی سوچ ایک ہے سراج الحق کی سینیٹ میں موجودگی سے ہماری عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے ٹیکنوکریٹ اور خواتین پر جماعت اسلامی کے امیدوار نہیںجنرل سیٹس پر دونوں جماعتو ںکے امیدوار ہیں ایک دوسرے کی سپورٹس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظام کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہ رہے ہیں تاکہ لوگوں کا نظام پر اعتماد بڑھے شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ ملک میں عدلیہ واقع آزاد ہے اور بارہا کہہ چکے ہیں وہ آزاد ہیں اور ہم نے جوڈیشل کمیشن کا دھاندلی کے متعلق فیصلہ تسلیم کیا'پی پی پی نے بھی اپنے خلاف فیصلے قبول کئے 'نواز شریف اور عمران کے سڑکوں پر نکلنے میں فرق ہے نواز شریف عدالتواں کے خلاف اور عمران خان حق میں نکلنے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ابہام ہے کہ گرے لسٹ میں ڈالا گیا یا تین ماہ کے بعد ڈالا جائے گاپاکستان دہشتگردی کے خلاف ہے دنیا کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم دہشتگردی کے متاثر ہیں ہم پر دہشتگردی کی مالی مدد کا الزام غلط ہے حکومت اور وزارت خارجہ اس پر دنیا کے سامنے حقائق لائے۔ انہوں نے کہا کہ تاثر ہے کہ حکومت ہڑتال کروا رہی ہے اسے زائل کرنا چاہئے احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہئے الزام لگا ہے تو قانونی فورم استعمال کرنے چاہئے ہڑتال اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے اراکین اور جماعتوں کی قیادت سے رابطے اور ملاقاتیں ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ جمہوری سوچ رکھنے والے اراکین اسمبلی ہمیں سپورٹ کر یں گے اور ہم پنجاب سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ہارس ٹر یڈ نگ کے مکمل خلاف ہیں جمہوری اور آئینی طر یقے سے ہی سینٹ انتخابات میں اراکین سے ووٹ کی درخواست کر رہے ہیں اور سب لوگ تعاون کی یقین دہانی کروارہے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سر اج الحق نے کہا کہ سینیٹ کاالیکشن ملک بھر میں موضوع بحث ہے سیاست کو بدنامی سے بچانے اور جمہوریت کو بربادی سے بچانے کیلئے پارٹیوں میں ڈائیلاگہو رہے ہیں روزانہ کی کہانیوں سے سیاستدان اور ارکان بدنام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب لوگوں کا کردار ان کہانیوں سے مشکوک ہو رہا ہے یقینی بنایا جائے انتخابات میں پیسے کا عمل دخل ختم کیا جائے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ ادارے پیسے کے استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کریںانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بات احترام سے سنی ہے باصلاحیت لوگوں کو سینٹ میں آنا چاہئے جو ذاتی مفادات کے بجائے قوم کیلئے کچھ کر سکتے ہوں 'چودھری سرور گورنر رہ چکے ایک اچھے آدمی ہیںچاہتے ہیں کہ چودھری سرور سینیٹر بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں ہمارا ایک امیدوار ہے اس کی حمایت کی جائے چاہتے ہیں کہ یکطرفہ ٹریفک کے بجائے دو طرف ٹریفک ہو تو آسانی ہوتی ہی'تحریک انصاف مشاورت کے ساتھ حکمت عملی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگوں کی وفاداری شکوک و شبہات سے بالاتر ہے خیبرپختونخواہ میں حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی عددی حثیت کے مطابق امیدوار کھڑے کریں ایسی حکمت عملی سے خریدو فروخت رک جائے گی بدنامی سے بھی بچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :