Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 16 میں 2018 کے عام انتخابات کے لیے حکمت عملی وضع کرلی

جمعہ 23 فروری 2018 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 16 میں 2018 کے عام انتخابات کے لیے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک کی سربراہی میں آٹھ رکنی بااختیا رکمیٹی تشکیل دے دی گئی اور انتخابات جیتنے کے لیے حکمت عملی وضع کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری ملک ابرار ، فضل ربی ،گلریز حکیم خان، بہرہ مند خان، ساجد مشوانی، نہارخان اور سکند ر خان نے شرکت کی اجلاس میں حلقہ پی کے 16 کے انتخابات کے لیے انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی اور ہر یونین کونسل کی سطح پرذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کو اور آل انچار ج مقر رکیا گیا۔جب کہ فصل ربی کو یونین کونسل مغلکی، ملک ابرار کو یونین کونسل مصری بانڈہ ، گلریز حکیم خان کو یونین کونسل زڑہ مینہ ، بہرہ مند خان کو یونین کونسل پیر سباق، نہار خان کویونین کونسل رشکی، سکندر خان کو کھنڈر اور بارہ بانڈہ کے نگران جبکہ وائس پریزڈنٹ کینٹ بورڈ رسالپور ساجد مشوانی کو رسالپور کینٹ کا نگران مقرر کیا گیا۔

یہ کمیٹی اپنی حدود میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پارٹی کو تقویت دینے پر توجہ دے گی یوسی کی سطح پر ہونے والے جلسوں میں کمیٹی کے تمام ممبران مشترکہ طو رپر شرکت کریں گے۔ اگرکسی یونین کونسل میں دوسرا نگران شمولیت کرے گا تو وہ متعلقہ یو نین کونسل کے نگران کو اعتماد میں لے گا۔کمیٹی کے تمام ممبران میں غلط فہیاں دور کردی گئیں اور سب کوپارٹی کے مفاد میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر کمیٹی کے تمام ممبران نے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اورعمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے سب کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ خود بھی پی کے سولہ کے امور کی نگرانی کریں گے انھوںنے کہا کہ یہ مسائل ایم پی اے قربان علی خان اور ایم این اے سراج محمد خان کی وجہ سے پیدا ہوئے۔جس کی وجہ سے حلقہ ترقی سے محروم رہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات