دالبندین میں ٹریفک حادثات میں ایک بچہ جاں بحق ، چھ افراد زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 21:54

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) دالبندین بائی پاس پر دو مختلف ٹریفک حادثات پر چھ افراد شدیدزخمی سمیت ایک بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق دالبندین ہسپتال ذرائع کے مطابق دو تیز موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کی نتیجے میں مبین ولد گل محمد قوم سیانی ،حقداد ولد اللہ داد قوم جوشنزئی ،حسن ولدروشن قوم جوشنزئی ،عبدالطیف ولد عبداللہ قوم جوشنزئی اور دوسرے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور دوسرے واقع میںدو اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی دو افراد محمد اختر اور محمد یعقوب شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال دالبندین لایا گیا اور انہیں طبی امداد دی گئی دراثناء دالبندین میں چار سالہ بچہ محمد عمر ولد گل زمان پانی والا گٹر میں گر کر جاں بحق ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :