حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو آج گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے ،ْ شیریں مزاری

جمعہ 23 فروری 2018 21:54

حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو آج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو آج گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو دہشتگروں کو معاونت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کئے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو آج گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے پاکستان کو یہ وقت دیکھنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے کہا تھا کہ پاکستان کو سبق سکھائیں گے ،ْچائنہ اور روس بھی اس وقت پاکستان کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان کو ہدف بنانے کے لیے امریکہ اور یورپی یونین نے تمام اقدار اور قوائد روند دئیے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے بہت جھٹکا ہے۔

متعلقہ عنوان :