سیکٹر جی 13میں نجی ٹیکسی سروس کریم بک کرانے والے اغواء کار نوجوان ڈرائیور کو قتل کرکے گاڑی لے کر فرار

جمعہ 23 فروری 2018 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں نجی ٹیکسی سروس کریم بک کرانے والے اغواء کار نوجوان ڈرائیور کو قتل کرکے گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق سیکٹر جی 13میں راولپنڈی کے رہائشی بائیس سالہ ٹیکسی ڈرائیور جنید مصطفی سے نامعلوم ملزمان نے گاڑی چھیننے کے لئے پہلے اسے چاقو مار کر زخمی تاہم جب اس نے گاڑی حوالے نہ کی تو پھر انہوں نے جنید کو فائرنگ کر کے قتل کیا اورگاڑی لے کرفرار ہو گئے،،مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گولڑہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے موبائل فون کے ذریعے نجی ٹیکسی سروس سے بکنگ کروائی تھی اور جب وہ ٹیکسی میں سوار ہوئے تو سیکٹر جی 13 کے قریب ڈرائیور جنید مصطفی کو گولیاں مار کرقتل کر دیا گیا اور ملزم گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا اور اس ڈیٹا کی مدد سے قاتلوں تک پہنچ جائیں گے ،ْدوسری طرف نجی ٹیکسی سروس کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیورو ں نے واقعہ پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری اپنی کمپنی پر ڈالی ہے ،ْٹیکسی ڈرائیوروں واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو ایف نائن پارک سے ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :