وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے سرحدی شہر سرحت آباد میں تاپی و دیگر ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے سرحدی شہر سرحت آباد میں تاپی و دیگر من-صوبوں کی افتتاحی تقریب میں ترکمان اور افغان صدور کے ہمراہ شرکت

ترکمانستان، افغانستان ، پاکستان پاور لائن منصوبے کے ضمن میں سمجھوتے پر دستخط ہوئے ،ْ پاکستانی ثقافتی طائفے نے فن کا مظاہرہ کیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے سرحدی شہر سرحت آباد میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو ترکمانستان کے سرحدی شہر سرحت آباد میں ترکمانستان افغانستان،، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے (تاپی) کے تحت فائبر آپٹک اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کے من-صوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ان منصوبوں کے افتتاح کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ تقریب میں ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف، افغانستان کے صدر اشرف غنی، بھارت کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر ترکمانستان، افغانستان ، پاکستان پاور لائن منصوبے کے ضمن میں سمجھوتے پر دستخط بھی ہوئے۔ تقریب میں پاکستان کے ثقافتی طائفے نے منصوبے کے رکن دیگر ممالک کے ثقافتی طائفوں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 21:44:17

اس خبر پر آپ کی رائے‎