مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینا شرمناک اقدام ہے ،ْ بلاول بھٹو زر دار ی

تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گا ،ْبلاول بھٹو زر داری

جمعہ 23 فروری 2018 21:44

مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خبریں ہیں عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدرسہ حقانیہ کو2016سے فنڈز جاری کررہی ہے اور اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گااور تحریک انصاف کی حکومت کایہ اقدام شرمناک ہے۔