انصاف کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ،شاہ فرمان

جمعہ 23 فروری 2018 21:34

مردان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)صوبائی وزیر اطلاعات و آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور عوام کو معاشی،سیاسی اور معاشرتی انصاف کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ مردان کالج چوک میں پی ٹی آئی یوتھ اور انصاف سٹوڈنٹس فیدڑیشن کے زیر اہتمام ممبر شپ کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے عاطف خان نے کہا کہ ممبر شپ مہم کے لیے کارکنوں اور عوام میں بھرپور جوش وخروش پایا جاتا ہے ، وہ آج پشاور ریجن کے پانچوں اضلاع میں گئے ہیں اور ہر جگہ کارکنوں اور خصوصی طور پر ہمارے نوجوانوں میں کافی جذبہ موجود ہے اور اتنی بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں کہ ہمارے اندازے کے مطابق یہ مہم دو مہینے تک جاری رہ سکتی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبرسازی مہم کے ذریعے ہم عوام سے رابطہ کررہی ہے اور عوام بھی بھرپور طریقے سے رسپانس مل رہا ہے اور اس کے ذریعے تبدیلی کا یہ عمل پورے ملک میں مکمل ہوگا اور انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ممبر شپ کیمپ آج دن بھر جاری رہا جس کے دوران ڈیڈک چیئرمین افتخار علی مشوانی، زاہد درانی ایم پی اے ، طفیل انجم ایم پی اے ،علی محمد خان ایم این اے اور دیگر رہنماؤں نے کیمپ کا دورہ کیا اور ممبر شپ فارم پر کیے۔