جب سے پاکستان بنا ہے ہم مسلسل دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں، شیخ آفتاب احمد

قا ئد کے بعد ایک لیڈر ملا ذوالفقار علی بھٹو اس کو بھی نہیں چھوڑا گیا تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ایک اور لیڈر قا ئد کا حقیقی معنوں میں جا نشین محمد نواز شریف کی صورت میں ملا اس کی حکومتوں کو سا زشی عناصر اور تر قی کے دشمنو ں نے چلنے نہیں دیا دو تہائی اکثریت ہو نے کے باوجود سابق ڈکٹیٹر پر ویز مشرف نے عالمی طا قتوں کی ایما ء پر حکو مت کا تختہ الٹ دیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

جب سے پاکستان بنا ہے ہم مسلسل دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں،  شیخ آفتاب ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے ہم مسلسل دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں قا ئد کے بعد ایک لیڈر ملا ذوالفقار علی بھٹو اس کو بھی نہیں چھوڑا گیا تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ایک اور لیڈر قا ئد کا حقیقی معنوں میں جا نشین محمد نواز شریف کی صورت میں ملا اس کی حکومتوں کو سا زشی عناصر اور تر قی کے دشمنو ں نے چلنے نہیں دیا دو تہائی اکثریت ہو نے کے باوجود سابق ڈکٹیٹر پر ویز مشرف نے عالمی طا قتوں کی ایما ء پر حکو مت کا تختہ الٹ دیا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھوک محمود آباد شینکہ سو ئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی سینئر نائب صدر محمد سلیم شہزاد ، کونسلر حاجی شیراز خان ،چیئرمین یوسی جلا لیہ یاسر خان ، چیئر مین حا جی رفاقت خان ،چیئر مین انجینئر طارق محمود خان ، چیئرمین اختر خطیب خان ، ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد، ڈاکٹر اشرف بٹ اور دیگر بھی مو جود تھے افتتاحی تقریب سے چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، چیئر مین جلا لیہ یاسر خان ، نمبردار حاجی علی بہادر ، صفدر خان ، خا لد چوہدری اور حکمت خان نے بھی خطا ب کیا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا نے کے لئے نہ صرف اقتدار کی قربانی دی بلکہ اٹک قلعہ کی تنگ و تاریخ کو ٹھری میں قید ان کا مقدر بنی ہمار ے مخالفین پندرہ سال تک اقتدار پر قابض رہے مگر انہو ںنے ملک کے لئے کو ئی منصوبہ شروع نہیں کیا ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی کراچی کا امن بحال کیا اور دس ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کیا سابق ڈکٹیٹر کے دور میں نواز شریف کی قید کے دوران بڑے بڑے آتے تھے اور کہتے تھے کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں ہم آپ کو وزارت سے نوازیں گیں مگر میں نے کہا کہ وزار ت کو نواز شریف کے قدموں میںقربان کر تاہوں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا قصور پاکستان کو ترقی یافتہ مما لک کی صف میں لا کھڑا کر نا ہے جس کی انہیں سزا دی گئی اور انہیں مو ٹروے ، سی پیک سمیت کسی بڑے منصوبے میں کر پشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ذاتی کاروبارکی وجہ سے نا اہل کیا گیا جو منتخب حکو مت اورعوا م کے حق را ئے دہی کی تو ہین ہے مسلم لیگ (ن ) کا پشاورکا جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا جس میں فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں سمیت کے پی کے میں بھی حکو مت مسلم لیگ (ن) بنا ئے گی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آ گا ہو ں حضرو ، اٹک کے شہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ گائوں اور دیہاتوں میں ہر گھر میں سو ئی گیس پہنچا دی ہے اور حضرو اٹک کی اضافی آبادیوں کے لئے ساڑھے چار سو کلو میٹر سو ئی گیس لا ئنوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ کسی صور ت نہیں رکے گی اب تر قیاتی منصوبے اس نہج پر ہیں کہ منصوبے زیادہ ہیں اور ٹھیکیدار کم پڑگئے ہیں یو نین کونسل شینکہ میں سوئی گیس فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈھوک محمود آباد میں بجلی کے تین ٹرانسفارمر ، نا لہ کی تعمیر کے لئے پچاس لا کھ رو پے اور سڑک کی تعمیر کا اعلان کر تاہوں، یو نین کونسل جلا لیہ میں نوجوانوں کے لئے دو کروڑ رو پے کی لا گت سے سپورٹس ہال جس میں نوجوان صحت منددانہ سر گرمیاں جاری رکھ سکیں ، عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ( ن) کا ہوگامسلم لیگ ن کے کا یہ پانچ سالہ دور تاریخی دور ہے میاں نواز شریف نے اپنی عوام کے لیے بے شمار ترقیاتی کام کیے ملک کی تقدیر بدلی اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا مسلم لیگ ن کی حکومت جب آئی اس نے عوامی مسائل حل کیے لیکن مخالفین کو ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہونے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لیے وہ ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلا کر ملک میں حل چل مچا کر عوام کو بے و قوف بنا رہیں ۔