پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو ڈیل ریل ہونے سے بچالیا نواز شریف خود اپنے جال میں پھنس گئے ، نواب خان وسان

عمران خان بھی خود کی کھودی ہوئی سیاسی خندق میں دفن ہوجائیں گے،آئندہ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری کامیابی حاصل کرے گی

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو ڈیل ریل ہونے سے بچالیا نواز شریف خود اپنے جال میں پھنس گئے عمران خان بھی خود کی کھودی ہوئی سیاسی خندق میں دفن ہوجائیں گے۔آئندہ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری کامیابی حاصل کرے گی اور مستقبل کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

(جاری ہے)

وسان ہائوس میں صدر الدین منگی۔شاہد راجپوت ۔تراب بلوچ ،نواب خان پھوڑکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب وسان نے کہاکہ پنجاب سے نواز لیگ کو بریا بستر گول ہونے والا ہے۔سینٹ میں بھی پیپلز پارٹی فتح حاصل کرے گی عمران خان۔نواز لیگ والوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے کیوں کہ نواز لیگ نے ہمیشہ اداروں سے ٹکرائو اور عدلیہ کے خلاف لب کشائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔نواز لیگ ملک دشمنی پر اتر آئی ہے کو اب بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔