پیپلز پارٹی ق لیگ والا کردار ادا کرنا چھوڑ دے اور شجاعت حسین کی پیروی کرنے کے بجائے بھٹو شہید کی پیروی کرے ، سید شاہ محمد شاہ

نواز شریف کے خلاف فیصلہ کوئی نئی بات یا انہونی نہیں ہے ستر سال سے ملک میں یہ ہوتا آیا ہے جس کی مثال مولوی تمیز الدین کیس ہے

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری جنرل سید شاہ محمد شاہ نے پیپلزپارٹی سے کہا ہے کہ وہ ق لیگ والا کردار ادا کرنا چھوڑ دے اور شجاعت حسین کی پیروی کرنے کے بجائے بھٹو شہید کی پیروی کرے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کوئی نئی بات یا انہونی نہیں ہے ستر سال سے ملک میں یہ ہوتا آیا ہے جس کی مثال مولوی تمیز الدین کیس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر امام الدین کھوسو، خورشید احمد میرانی، اعظم خان، لالا بشیر بھٹو، احسان احمد سومرو، حبیب اللہ، خالد شیخ، دوست محمد چانڈیو و دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہ محمد شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اورکراچی میں امن قائم کرنے کی سزا دی جارہی ہے ان کے خلاف سازشیں تو پہلے روز سے کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون بنانے کا ادارہ پارلیمنٹ ہے سپریم کورٹ نہیں سپریم کورٹ کا کام قانون کی تشریح کرنا ہے نالیوں اور نالوں کی حالت زار کا نوٹس لینا عدلیہ کا کام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جس نے اس ملک میں آئین کو توڑا وہ پرویز مشرف باہر ہے اسے بلاکر کیوں سزا نہیں دی جاتی ہے جب پارلیمنٹ, وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر قبضہ ہورہا تھا اس وقت سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا ان لوگوں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی گئی صرف نواز شریف کے خلاف ہی کیوں کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے کسی ادارے کو دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :