آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دسویں کراچی یوتھ فیسٹیول کے فائنل مقابلوں کا انعقاد

آرٹس کونسل میں تھیٹر، موسیقی، رقص، مضمون نویسی، کوئز میں منتخب ہونے والے پچیس پچیس نوجوانوں نے حصہ لیا

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دسویں کراچی یوتھ فیسٹیول کے فائنل مقابلوں کا انعقاد جمعہ کے روز آرٹس کونسل میں تھیٹر، موسیقی، رقص، مضمون نویسی، کوئز میں منتخب ہونے والے پچیس پچیس نوجوانوں نے حصہ لیا۔ جس میں 14سے 29سال (اے اور بی کیٹیگری)کے نوجوانوں کے فائنل مقابلے منعقد کئے گئے۔

ان مقابلوں میں تھیٹر کے دس گروپس، موسیقی 30، تھیٹر کے 80، مضمون نویسی کے 50، کوئز کے 40 نوجوانوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کی خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر پینٹنگ میں مارجری حسین، شاہد رسام ،فاروق شہاب، فوٹو گرافی میں رضوان بھریا، عمیر رضا، رقص میں شاز راج،مانی چائو، نعمان خان،شیماسید، موسیقی میں کرم عباس، عمران (ایمو)، رجب علی، تھیٹر میں اقبال لطیف، بازیلا مصطفی، عرفان صادق، انور جعفر، کوئز میں شاہد محی الدین اور مضمون نویسی میں انشال جاوید نے ججز کے فرائض انجام دیئے اور نوجوانوں کی پرفارمنس کو سراہا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو درست طریقے سے استعمال کرنے کے لئے مشورے بھی دیئے۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلوں میں شریک نوجوانوں میں سے تین تین کامیاب اُمیدوار منتخب کئے جائیں گے جو درجہ اوّل، دوم اور سوئم کے انعامات وصول کریں گے۔ ان خوش نصیب اُمیدوار کے ناموں کا اعلان 24فروری کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات و اسناد میں کیا جائے گا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کامیاب اُمیدواروں کو انعامات تقسیم کریں گے۔ واضح رہے تقسیم انعامات کی تقریب 24فروری شام 5 بجے آرٹس کونسل میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :