عدلیہ کی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ،میر محمد صادق عمرانی

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے صحافیوں کے وفد سے اپنے رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور قربانیاں دی ہیں کہ اس ملک کے اندر انصاف اور عدلیہ آزاد ہو جبکہ عدلیہ کوئی آزادانہ فیصلہ کرتا ہے تو میاں نواز شریف ماننے سے انکار کرتے ہیں جس طریقے سے پاک فوج اسٹیبلشیمٹ اور عدلیہ پہ میاں نواز شریف کا جارہانہ انداز ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس ملک اور ملکی معشیت کیلئے بہتر نہیں ہے دنیا جانتے ہیکہ جو ملک کے اندر جس طرح میاں نواز شریف نے کرپشن کی ہے جس کے نتیجے میں اس کا عدالت میں جرم ثابت ہوا وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرے کیونکہ سپریم کورٹ ایک اعلیٰ ادارہ ہے اس ملک کے ججوں پر تنقید جلسوں کے اندر نہیں ہوتا ججوں کے فیصلوں پر اپیل کی جاتے ہے عدالت میں آدمی جاتا ہے یہ نہیں کہ وہ جلسوں میں جا کر اپنے دوکانداری چمکانے کیلئے کوشش کرے جسکی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے قوم کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ہم اقتدار میں آئینگے چھ ماہ کے اندر اند راس ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بے روگاری کا خاتمہ کرینگے مگر چھ ماہ کے بجائے پانچ سال پورے ہورہے ہیں انہوں نے واعدے پورے نہیں کئے اور مختلف محکموں میں کرپشن کی انتہا کردی ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت معادے کے مطابق حکومت ففٹی ففٹی کرنی تھی مگر اس کے بعد ان کے اراکین اسمبلی نالا ں ہوئے اور جمہوری انداز میں انکے خلاف عدم اعتماد لایا جوکہ اراکین اسمبلی کا آئینی قانونی حق ہے جو انہوں نے اپنا استعمال کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی زیرورہا ماہ سواء کرپشن کے ،اور ایک ارب چالیس کروڑ روپیہ فی اراکیں اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کی مد میں دئے گئے مگر ترقیاتی کام صرف کاغذوں تک محدود رہا اس سلسلے میں نیب تحقیقات کرے کہ ان پانچ سالوں میں جو لوٹ مار ہوئی ہے اس کا ذمہ وار کون ہے میر محمد صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد میں حکومت کی عدام دلچسپی اور محکمہ ایریگیشن کی نااہلی کی وجہ سے نصیر آباد ڈویڑن میں چھ لاکھ ایکڑ سے زائد گندم کی جو فصل تیار ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے اس کی ذمہ واری حکومت اور محکمہ ایریگیشن پر عائد ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اندر پیپلز پارٹی دوسرے پارٹیوں کے نسبت بہتر نتائج دے گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بے روگار لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے اورپانی بجلی گیس روڈ جیسے اہم ترقیاتی کام کئے ہیں عوام انشااللہ آنے والے الیکشن میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریگی۔

متعلقہ عنوان :