پی آر اے کا احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

جمعہ 23 فروری 2018 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)پنجاب ریو نیو اتھارٹی بھی نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف میدان میں آگئی،احد چیمہ کی رہائی تک ہڑتال شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آر اے نے بھی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز سے کام بند کر دیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک احد چیمہ کو رہا نہیں کیا جاتا کام بند رکھا جائے گا۔ پی آر اے کے اس اقدام سے پنجاب کو سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے ۔