وزیراعلی محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ‘احد چیمہ کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار
احد چیمہ کی گرفتاری بلاجوازاورغیر قانونی ہے، نیب نے اس ضمن میں اختیارات کاناجائز استعمال کیا ہے‘پنجاب کابینہ ان اقدامات کے ذریعے بیوروکریسی میں خوف وہراس کی فضا قائم کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے احد چیمہ کی گرفتاری سمیت ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ناانصافی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والے افسران کیساتھ کھڑے ہیں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب، نیب کیطرف سے احد چیمہ کی غیر قانونی گرفتاری کے مسئلے پر فی الفور وفاقی حکومت سے رجوع کریگی پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے مطالبہ کریگی کہ وہ اس ضمن میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اجلاس میں اس مسئلے کو پنجاب اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، احد خان چیمہ اور انکے اہلخانہ کو ہر ممکن اخلاقی اور قانونی مدد مہیا کی جائیگی
جمعہ 23 فروری 2018 21:27
(جاری ہے)
حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیئے جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں احد چیمہ کا نمایاں کردار خاص طور پر مسلمہ ہے۔
کابینہ نے اس امر پر گہری تشویس کا اظہار کیا کہ ان اقدامات کے ذریعے بیوروکریسی میں خوف وہراس کی فضا قائم کر کے عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ وہ احد چیمہ کی گرفتاری سمیت ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ناانصافی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والے افسران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں توانائی سمیت عوامی فلاح و بہبود میں احد چیمہ کی خدمات کو متفقہ طور پر سراہا گیا۔ کابینہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ا یسے مقدمات میں پہلے انکوائری کی جاتی ہے اس کے بعد تفتیش کا عمل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ریفر نس دائر کیا جاتا ہے اور بعد میںاحتساب عدالت کی طرف سے فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس مقدمے کے پہلے مرحلے پر جبکہ انکوائری کا عمل شروع ہوا ہے اور نیب کی طرف سے صرف الزامات لگائے گئے ہیں آخری تین مراحل تک پہنچے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنا بریں کابینہ کے نزدیک احد چیمہ کی گرفتاری کا عمل بلا شک و شبہ امتیازی اور جانب دارانہ سلوک کا مظہر ہے۔کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب، نیب کی طرف سے احد چیمہ کی غیر قانونی گرفتاری کے مسئلے پر فی الفور وفاقی حکومت سے رجوع کریگی اور مطالبہ کرے گی کہ وہ اس ضمن میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں اس مسئلے کو پنجاب اسمبلی میں بحث کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ احد خان چیمہ اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن اخلاقی اور قانونی مدد مہیا کی جائے گی، اجلاس نے اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.