انویسٹی گیشن پولیس سٹی کا آپریشن، اندھے قتل،نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 6ارکان کو گرفتار کر لیا

گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف

جمعہ 23 فروری 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے اندھے قتل،نقب زنی ا ور چور ی کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے آج پولیس اسٹیشن لوئرمال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میںاندھا قتل ،نقب زن و چور گینگ کی وارداتوں کی روک تھام اور ان کے سد باب کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔جس کے تحت تھانہ مصری شاہ ہومی سائیڈ کے انچارج سب انسپکٹر اور نگزیب نے تھانہ شادباغ کے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتول سلیمان رشید کے قتل میں ملوث ملزم عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم عباس مقتول کا محلے دار تھا دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا ۔ جس پر ملزم عباس نے فائر مار کر سلیمان کو قتل کر دیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔اسی طرح تھانہ راوی روڈ کے سب انسپکٹر عالم نے نویدنقب زن و چور گینگ کے 5ملزمان نوید ،اعظم ،ناصر ،لیاقت اور ماسٹراکرم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم ناصر عرف ناصری نے انکشاف کیا کہ وہ شاہ عالم مارکیٹ اتفاق الوھاب ٹریڈ ر پر6ماہ قبل کام کرتا تھا۔

کام چھوڑنے کے بعد اس نے دوستوں کے ساتھ مل کر دوکان کی دیوار کی انٹیں اکھاڑکردکان کی المار ی سے 80/-لاکھ روپے نکال کر فرار ہو گئے۔تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف علاقوں میں16سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد رائفل44بور،1عدد پسٹل 30بور، 10عدد چوری کی ہوئی بھینس اور98لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے اندھے قتل اور نوید نقب زن و چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پرپولیس ٹیموں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :