پاکستانی طلباء شیل کے ’میک دی فیوچر سنگاپور‘ فیسٹیول میں شرکت کریں گے

جمعہ 23 فروری 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستانی طلباء سنگاپور میں مسلسل دوسری مرتبہ منعقد ہونے والے فیسٹیول ’میک دی فیوچر سنگاپو ر ‘ میں شرکت کریں گے۔ ’میک دی فیوچر سنگاپور‘ ایک ایسا فیسٹیول ہے جس میں ایشیا کے لیے ا نرجی سے متعلق بہترین نظریات پیش کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے چانگی ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول 08مارچ ، 2018 کو شروع ہو گا اور 11مارچ ، 2018 تک جاری رہے گا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ایک عوامی فیسٹیویل کو بات چیت، تعاون اوردنیا کو درپیش انرجی کے چیلنج سے نمنٹنے کے لیے ایسی ایجادات پیش کرنے کی غرض سے استعمال کیا جائے گا جن کا مقصد کاربن ڈائی آکسائیڈ ((CO2 کے کم اخراج کے ساتھ مزید توانائی پیدا کرنا ہے۔