زونگ4G اور سپر نیٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 23 فروری 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان کے 4G کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G نے حال ہی میں معروف کارپوریٹ ڈیٹا نیٹ ورک کمپنی سپر نیٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادد اشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کارپوریٹ صارفین کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کاروباری انٹر پرائزز کو 4G کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں ایک دوسرے ان پراجیکٹس میں سہولیات فراہم کریں گی جن میں صارفین کو متعدد لوکیشنز پر کنیکٹیوٹی درکار ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں سپر نیٹ لمیٹڈ کے سی ای او شمس العارفین کا کہنا تھا کہ زونگ4G کے ساتھ پارٹنر شپ ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ہماری بہترین ڈیٹا کنیکٹیوٹی اور زونگ4G کے مضبوط ترین ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بدولت ہم پر امید ہیں کہ صارفین کو جدید ترین سروسز میسر ہو ں گی۔واضح رہے کہ زونگ4G پاکستان کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹیلی کام نیٹ ورک ہے کیونکہ وہ اپنے صارفین کو بہترین تجربات سے روشناس کرانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتاہے۔امید ہے کہ اس پارٹنر شپ سے ہمارے صارفین کو ٹیلی کام کی مزید بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔