آئندہ ہفتے کے لئے سی این جی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 23 فروری 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کو بحال کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔علاوہ ازیںکراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز پیر 26 فروری, بدھ 28 فروری اور جمعہ 02 مارچ کو صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لیئے بند رہیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے مطابق صنعتی اور پاور سیکٹر کو اتوار 25 فروری کو صبح 8 بجے سے آئیندہ 24 گھنٹے کے لیئے گیس سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :