ٹھٹھہ:کیٹی بندر کے قریب سمندرے سے ماہی گیروں نے 50 من وزنی وہیل پکڑ لی

جمعہ 23 فروری 2018 21:01

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)کیٹی بندر کے قریب سمندرے سے ماہی گیروں نے 50 من وزنی وہیل پکڑ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل کیٹی بندر کے قریب ماہی گیر لانچ پر سوار بحیریاب میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ ایک عظیم الحبثہ وہیل ان کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی، جس کا وزن 50 من کے قریب بتایا جا رہا ہے، ماہی گیروں کی جانب سے وہیل مچھلی کو لانچ کے ذریعہ گھسیٹ کنارے تک پہنچایا گیا، کئی فٹ لمبے وہیل کے پکڑے جانے کی خبر سن کر درجنوں علاقہ مکین اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کنارے پر پہنچے، بعد ازاں وہیل کو رسیوں سے باندھنے کے بعد کرین کی مدد سے ایک مزدہ ٹرک پر لاد کر فروخت کے لیے کراچی لیجایا گیا، کیٹی بندر کے قریب سمندر سے پکڑے گئے دو ہزار کلو گرام وزنی مذکورہ وہیل کی لمبائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مزہ ٹرک پر لادنے کے بعد بھی اس کی دم نیچے لٹک رہی تھی۔