مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی نحقی ٹنل کے قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 21:01

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی نحقی ٹنل کے قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم۔ ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی نحقی ٹنل کے قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افرادحضرت ولد سرتاج، وحید اللہ ولد ظاہر شاہ اور روح اللہ ولد فضل سبحان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے ایک زخمی روح اللہ ولد فضل سبحان راستے میں دم توڑ کر جاں بحق ہو گیاجبکہ دو زخمی افراد کو بعد میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے موٹر کار کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :