پشاور،سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور خیبرپختونخوا اکرام اللہ اورانسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہداللہ کا سنٹرل جیل کا تفصیلی دور ہ

سیکرٹری داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے مختلف حصوں کاتفصیلی معائنہ بھی کیا

جمعہ 23 فروری 2018 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور خیبرپختونخوا اکرام اللہ اورانسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہداللہ نے جمعرات کے روز سنٹرل جیل پشاور کا تفصیلی دور ہ کیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خالد عباس اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور مسعود الرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور مسعود الرحمن نے سیکرٹری داخلہ وقبائلی اموراور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے مختلف حصوں کاتفصیلی معائنہ بھی کیا۔ کئی قیدیوں سے جیل کے امور کے بارے میں معلومات دریافت کیں۔ تاہم کسی قیدی نے جیل عملہ یادیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے سلسلے میں کوئی شکایت نہیں کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ اورانسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے جیلوں میںموجود قیدیوں کو کھیل کود اورجسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ ہنر سکھانے کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ضروری احکامات بھی جاری کیے تاکہ وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد معاشرے کے فعال اورمفید شہری بن سکیں۔

جیلوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو ضروری اقدامات اٹھانے اور بدعنوان سرکاری اہلکاروں کے خلاف بغیر کیسی دباؤ کے بلاامتیاز تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے موبائل مرمت سنٹر اورتعلیمی مرکز برائے خواتین اسیران کابھی افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات نے زیر تعمیر جیل بلڈنگ کابھی تفصیلی معائنہ کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو اس کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :